نشان بھی نہیں پڑیں گے۔
٭ پیاز کو منہ پر پڑے داغوں پر مَلنے سے داغ ختم ہوجائیں گے۔
٭مرغی کے انڈے کا چھلکا لے کر باریک پیس لیں، پھر دو تولہ سفوف لے کر خالص انگوری سرکہ میں اتنا مکس کرلیں کہ سرکہ گاڑھا ہوجائے۔ اب اسے رات کو چہرے پر نرمی سے مَلیں اور صبح منہ دھولیں۔ باقاعدگی سے ایسا کرنے سے چہرہ صاف شفاف ہوجائے گا۔
٭ کیل مہاسوں کو کبھی بھی ناخنوں سے دباکر خون، پیپ نہ نکالیں ورنہ بدنما داغ پڑ جائیں گے۔ اگر ابٹن کا صحیح اور باقاعدہ استعمال کریں تو پھر یہ داغ دھبے خود ہی ختم ہوجائیں گے اور نشان بھی نہیں پڑیںگے۔
٭ مولی کے پتّے پیس کر چند روز باقاعدگی سے منہ پر لیپ کریں۔ ان سے بھی جھائیاں اور کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں اور داغ بھی نہیں پڑتے۔
٭ کچا دودھ مہاسوں پر مَلنے سے بھی وہ غائب ہوجاتے ہیں۔
٭جائفل کو دودھ میں گھول کر گاڑھا لیپ بنا لیں اور اسے مہاسوں پر لگائیں، مہاسے ٹھیک ہوجائیں گے۔
٭ میتھی کا لعاب اور بیج پیس کر پیسٹ بنا لیں اور اسے چہرے پر لیپ کریں۔ داغ، دھبے، جھائیاں صاف ہوجائیں گے۔
٭ کالی مرچ کو بھگو کر گھڑے پر رگڑیں اور رات کو چہرے کے دانوں پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ چہرہ شفاف ہوجائے گا۔
تازہ ترین