کریموں کے نقصانا ت سے بے خبر ہوتی ہیں جو خواتین کی جلد کو بہت ہی متاثر کرتے ہیں۔ آیئے ہم آپ کو آج ویسی ٹپس بتاتے ہیں کہ جن کو اپنا کر آپ اپنابیوٹی پارلرجائے بغیر گھر میں ہی اپنے حسن کی نگہداشت کرسکتی ہیں ۔اس طرح آپ اپنا وقت اور پیسہ بھی بچاسکتی ہیں۔
ضبیوٹی پارلرز جانے اور مختلف کریمیں استعمال کرنے سے بھی وہ خوبصورتی حاصل نہیںہوپاتی جومتوازن خوراک سے حاصل ہوتی ہے۔ اصل خوبصورتی حاصل کرنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کااستعمال ضرور ی ہے مگر آج پارلر ز خواتین کی زندگی کالازمی حصہ بن چکے ہیں۔ ہرخاتون چاہتی ہے کہ وہ خوبصورت لگے اس لیے وہ پارلز کارخ کرتی ہے۔ بیوٹی پارلر میں تھریڈنگ، فیشل،اسکن پالش، مینی کیور،پیدی کیور وغیرہ کیاجاتا ہے۔ خوراک سے زیادہ مصنوعی طریقوں سے حسن کا حصول ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔جو ناممکن اور جزوقتی ہے اس لیے خوبصورتی کے حصول اور اس کو قائم رکھنے کے لیے اپنی خوراک کاہمیشہ خیال رکھیں۔
ض ہمارے جسم کے حساس ترین اعضاءمیں ہمارے ہاتھ بھی شامل ہیں۔ان میں ہزاروں نسیں ہوتی ہیں جو دماغ سے پیغام وصول کرتی ہیں اوردماغ کو پیغام بھیجتی ہیں۔ مساج کرنے سے ہمارے ہاتھوں کے جوڑنرم ہوجاتے ہیں اور ان میں خون کی گردش تیزہوتی ہے۔ ہاتھوںکا مساج کرنے کے لیے کوئی بھی کریم استعمال کی جاسکتی ہے تاہم زیتون کاتیل بے حد مفید ہے۔ مساج کرنے سے پہلے ہاتھ کی پشت پر کریم لگائیں اور دوسرے ہاتھ سے اسے اس طرح پکڑیں کہ چاروں انگلیاں ہاتھ کی ہتھیلی پر ہوں اور انگوٹھے سے ہاتھ کی پشت پر کریم لگائیں اوردوسرے ہاتھ سے اسے اس طرح پکڑیں کہ چاروں انگلیاں ہاتھ کی ہتھیلی پر ہوں اورانگوٹھاہاتھ کی پشت پر۔ اب انگوٹھے کی مدد سے پہلے ایک ایک بار پھر اسی طرح تمام انگلیوں کی پشت پرانگوٹھے کی مدد سے گولائی کی شکل میں مساج کریں۔ اس طرح آپ کے ہاتھ چند ہفتوں میں خوبصورت اور پرکشش نظر آئیں گے۔
ض فاؤنڈیشن کو آپ اپنی جلد ثانی تصور کریں اور معیاری فاؤنڈیشن کواپنی رنگت کے مطابق استعمال کریں تاکہ آپ کاچہرہ فطری حسن اوررنگت کاعکاس ہو۔ سردیوں میں جلد کی حالت گرمیوں کے مقابلے میں بالکل الگ ہوتی ہے۔اپنی جلد کو محفوظ رکھنے کے لیے ہمیشہ درست اورمعیار ی فاؤنڈیشن کااستعمال کریں۔اس کی تھوڑی سی مقدار اپنی جلد پرلگائیں اورچندمنٹ کے لیے چھوڑ دیں تاکہ یہ سیٹ ہوجائے۔ اس کے بعد قدرتی روشنی میں اس کانتیجہ دیکھیں۔ اگر آپ کولگتا ہے کہ آپ نے پرفیکٹ فاؤنڈیشن کاانتخاب کیاہے تب بھی اس کا ٹیسٹ ضرور کریں کیونکہ ہماری جلد میں جو قدرتی ایسڈ ہوتاہے وہ فاؤنڈیشن کے استعمال کے بعد تبدیلی کاشکار ہوتاہے اور فاؤنڈیشن کی رنگت کوبھی متاثر کرسکتا ہے۔
ض چہرے پر نکلنے والے دانوں کے نشانات بعض اوقات باقی رہ جاتے ہیں۔ ان نشانات سے نجات کے لیے روغن زیتون اورروغن لو کی ہم وزن ملاکر چہرے پر لگائیں۔اس مساج کااستعمال اس وقت تک جاری رکھیں جب تک یہ نشان مکمل طورپر ختم نہ ہوجائیں۔چھائیں دورکرنے کے لیے چہرے پرچھائیاں پڑجائیں توخواتین پریشان ہوجاتی ہیں۔ اس پریشانی میں وہ طرح طرح کی کریمیں استعمال کرنا شروع کردیتی ہیں۔ بعض اوقات ناقص کریمیںاستعمال کرنے کی وجہ سے انہیں دیگر کئی جلدی امراض کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ چھائیوں کے لیے کئی دیسی علاج مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ چھائیوں کے علاج کے لیے یہ دیسی نسخہ ہے۔ آدھا چمچ لیموں کارس،آدھا چمچ ہلدی اوردوچمچ شہد ملالیںاور اسے ہفتے میںدو سے تین بار استعمال کریں۔
ض خوبصورت ہونٹ آپ کی شخصیت کو جاذب نظر بناتے ہیں۔ آلو ابال کر اسے مل لیں۔ پھراس میں تھوڑا سادودھ اورچند قطرے لیموں کارس ڈال کر پیسٹ تیار کریں۔ اس پیسٹ کو ہونٹوں پر لگائیں اس سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہوجائے گی۔ دودھ میں دیسی گھی ملاکر لگانے سے بھی ہونٹ چمکدار ہوجاتے ہیں۔
ضخواتین اپنی جلد کی حفاظت کے لیے پارلز جاتی ہیں۔ وہ گھریلو نسخوں سے بھی خوبصورتی بڑھاسکتی ہیں۔ بس ذراسی محنت کی ضرورت ہے۔
ض زیتون کاتیل عرق گلاب اورلیموں کاعرق ملاکر لگانے سے چہرے کی خشکی ختم ہوجاتی ہے۔
ض کھیرے اورلیموں کارس ملاکر لگانے سے چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں اور چہرہ بارونق رہتا ہے۔
ض ہلدی اور چندن پیس کر ابٹن کی طرح لگانے سے بدن کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔
ض داغ دھبے دور کرنے کے لیے دودھ میں جائفل پیس کر چہرے پر لگائیں۔
تازہ ترین