×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

خواتین جوڑوں کے درد کا زیادہ شکار ہو تی ہیں

آبان 21, 1393 961

جوڑوں کادرد ایک تکلیف دہ بیماری ہے جو عموماً عمر رسیدہ افراد کو لاحق ہوتی ہے۔مریضوں میں اکثریت خواتین کی ہوتی ہے۔زیادہ تر عمر

رسیدہ افراد جوڑوں کی بیمار ی میں مبتلا ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق ہر سو میں سے دس افراد اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں.اسے ریموٹائیڈ آرتھرائیٹس بھی کہا جاتا ہے.بیماری میں جسم کے کئی جوڑ متاثر ہو تے ہیں جس سے مریض کے ہاتھ پائوں کی انگلیاں سوجھ جاتی ہیں اور ہڈیوں میں درد محسوس ہو نے لگتا ہے ۔
جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد میں مردوں کی نسبت خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ جوڑوں کے درد کی ایک وجہ چپٹی یا مثلث نما ہڈی کاکم یا ختم ہو جا نا ہو تا ہے جس کے سبب ہڈی سے ہڈی ٹکرانا شروع ہو جاتی ہے جوشدید درد کا باعث بنتی ہے.طبی ماہرین کے مطابق شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کو جوڑوں کا درد لاحق ہونے کا خطرہ پچاس فیصد تک ہوتا ہے۔
ہر سال۳۰ سے ۴۰فیصد افراد اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں.طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو گوشت کا استعمال کم متوزان غذا اور روزانہ ورزش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی حد تک اس بیماری پر قابو پا یا جا سکے۔

Last modified on چهارشنبه, 21 آبان 1393 12:54
Login to post comments