×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

شوہر اپنی بیوی پر بحث کرنے کی وجہ سے ہاتھ اٹھاتا ہے

آبان 21, 1393 907

ایک سروے رپورٹ کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ اکثر شوہر بیوی پر اس لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں کیونکہ وہ ان سے بحث ومباحثہ

کرتی ہیں۔
دی پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے (پی ڈی ایچ ایس) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سروے میں۳؍ہزار ۱۳۴شادی شدہ مردوں اور ۱۳ہزار ۵۵۸خواتین سے انٹرویو کئے گئے جن میں ان سے مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے، سروے کے ایک حصے میں جب خواتین سے سوال کیا گیا کہ وہ شوہر کے اپنی بیوی پر تشدد کو کس حد تک جائز تصور کرتی ہیں اور ان کے نزدیک اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں، جس کے جواب میں ۳۴ فیصد خواتین نے کہا کہ اگر بیوی کسی بات پر فضول کی بحث کرے تو شوہر کو اسے مارنا جائز ہے، ۲۸فیصد خواتین کا خیال تھا کہ اگر بیوی اپنے سسرال والوں کا خیال نہ رکھے تو پھر شوہر کا اس پر ہاتھ اٹھانا جائز ہے جبکہ ۱۸؍ فیصد خواتین کے مطابق اگر بیوی کھانا صحیح نہ پکائے یا جلادے تو پھر شوہر اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھا سکتا ہے۔
دوسری جانب اسی سوال کا جواب دینے والے مردوں میں سے تقریباً ۲۰ فیصد کا کہنا تھا کہ شوہروں کے لئے اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھانے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہوسکتی ہے جب وہ اسے بغیر بتائے کہیں باہر جائے جبکہ ۱۶فیصد مردوں کے مطابق شوہر کے بیوی پر ہاتھ اٹھانے کی وجہ کھانا خراب پکانا، فضول کی بحث کرنا، بچوں کا خیال نہ رکھنا، جنسی خواہش کا احترام نہ کرنا اور سسرال والوں کا خیال نہ رکھنا ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل ۶۶فیصد مردوں نے ان وجوہات میں سے کسی کو بھی بیوی پر ہاتھ اٹھانے کی وجہ قرار دینے سے انکار کیا جبکہ خواتین میں یہ تناسب تقریباً۵۸ فیصد تھا۔

Login to post comments