×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

فروٹس و سبزیوں کے چھلکے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں

خرداد 18, 1393 956

ہماری روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے فروٹس اور سبزیوں کاغذائیت سے بھرپور حصہ ہماری لاعلمی کے باعث کوڑے کے ڈھیر

میں پھینک دیا جاتا ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بجٹ کو اپنی حدود میں رکھتے ہوئے صحت مند خوراک کا استعمال ایک جدوجہد ہو سکتی ہے۔ تاہم دونوں مسائل کا بیشتر جواب آپ کو کچن بن کی طرف راغب کر دے گا۔ ڈائیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم پیاز، تربوز، خربوزہ، سردا اور نارنگی کے چھلکے اتار کر پھینک دیتے ہیں جوکہ غذائیت سے بھرپور ہوتے اور صحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ عام طور پر پھینکے گئے ان چھلکوں سے بھی خوراک تیار کی جا سکتی ہے۔ پیاز کے چھلکے میں کیورسیٹن شامل ہوتا ہے۔ ویٹ لاس ریسورسز ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کی ریسرچ کے مطابق کیورسیٹن بلڈ پریشر میں کمی اور خون میں لوتھڑے بننے کا عمل روکنے میں معاون ہے۔ اس جوہر میں سوزش اور ورم ختم کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ گوکہ اس کے چھلکے کھائے نہیں جاتے تاہم سوپ، سیٹو کی تیاری میں اسے شامل کرکے فوائد سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ان چھلکوں کو سوپ یا سیٹو پیش کرتے وقت نکالا جا سکتا ہے۔ گوبھی کی پتیاں بھی تمام طور پر پھینک دی جاتی ہیں جوکہ وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ تربوز، خربوزے اور سردے کے چھلکے میں سٹرولین موجود ہوتا ہے۔ یہ امینو ایسڈ دوران خون کو بہتر بناتا ہے جبکہ نارنگی کا چھلکا فائبر، فلیوونائیڈز اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔

Last modified on دوشنبه, 19 خرداد 1393 10:11
Login to post comments