×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ماہرین نے پیش کردیا جواں رہنے کاآسان ترین حل

خرداد 23, 1393 518

اگر آپ اپنی ڈھلتی ہوئی عمر کے سبب گرتی صحت کے مسائل کا شکار ہیں تو لوگوں سے بغل گیر ہوتے رہنا ہی آپ کی اس بیماری کا

بہترین علاج ہے۔ جی ہاں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی نئی تحقیق کے مطابق لوگوں سے گلے ملنا انسانی ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جس کے باعث لوگ اپنے آپ کو جواں عمر محسوس کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ڈھلتی ہوئی عمر کے سبب انسانی جسم میں آکسی ٹاکسن کی کمی واقع ہوجاتی ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کی وجہ بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق لوگوںکے ساتھ بغل گیر ہونے سے انسانی جسم کو کافی مقدار میں ہارمونز حاصل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیوں کا درد کم ہوجاتا ہے اور انسان اپنے آپ کو جواں عمر محسوس کرتا ہے۔

Login to post comments