گا ؤ ں سے ماں اپنے بیٹے سے ملنے شہر گئی۔ باتوں باتوں میں بولی۔ ”کوئی خاص بات ہو تو فون کر لیا کرو بیٹا۔‘‘”امی!‘‘ بیٹے نے حیرت سے کہا۔ ” آپ کے ہاں تو فون نہیں ہے۔‘‘”میرے ہاں نہیں ہے تو کیا ہوا؟‘‘ ماں نے جواب دیا۔ ”تمہارے پاس تو ہے۔‘‘