×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 830

26 جنوری کے اہم واقعات

January 27, 2015 329

1340 کو انگلینڈ کے شاہ ایڈروڈ سوم کو فرانس کا بادشاہ بنایا گیا تھا۔
1497 کوجاپان کے بادشاہ گونارہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

1531 پرتگال کے دارالحکومت لبنان میں زلزلہ سے تیس ہزار لوگوں کی موت۔
1802 کو امریکی کانگریس ایکٹ کے تحت واشنگٹن میں امریکی کانگریس لائبریری کا قیام عمل میں آیا تھا۔
1841 کو ہانگ کانگ پر برطانیہ نے باضابطہ قبضہ کیا تھا۔
1885 کو مہدی کے حامی فوجیوں نے خرطوم پر قبضہ کیا تھا۔
1905 میںدنیا کا سب سے بڑا ہیرا ’کیولین‘ جنوبی افریقہ کے پریٹوریا میں ملاجس کا وزن 3106 کریٹ تھا۔
1920کو فورڈ موٹر کمپنی کے سابق ایکزی کیوٹیو ہنری لی لینڈ نے لن کولن موٹر کمپنی کو اس کے سابق مالکان کے فروخت کرنے کے بعد لانچ کیا تھا۔
1942کوجرمنی کے حساب داں فلکس ہاوَس ڈورف کا انتقال ہوا تھا۔
1942 کودوسری جنگ عظیم میں پہلی بار امریکی فوجی یوروپ کے آئرلینڈ میں اتری تھی۔
1946 کوفلکس گوئن فرانس کے وزیر اعظم منتخب کئے گئے۔
1961 کو انگلش کرکٹر اسٹن نکولس کا انتقال ہوا تھا۔
1961 کو امریکی جان ایف کینڈی نے جینٹ جی ٹریول کی فزیشین کے طور پر تقرری کی تھی۔ پہلی بار کسی خاتون کو اس عہدہ پر تقرر کیا گیا تھا۔
1973 کوامریکی ایکٹر ایڈورڈ جی رابنس کا انتقال ہوا تھا۔
1980 اسرائیل اور مصر نے سفارتی تعلقات قائم کئے۔
1991 میں صومالیہ کی محمد سید بارے حکومت کو معزول کردیا گیا۔
1992 کوروسی صدر بورس یلتسن نے روسی ایٹمی ہتھیار کو ہٹالینے کا اعلان کیا جو ان ہتھیاروں کے نشانے پر امریکہ کے کئی شہر تھے۔
1993 کو ویکلیو ہیویل چیک جمہوریہ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
1996 میںامریکی سینٹ نے روس کے ساتھ نیوکلیائی ہتھیار اورمیزائل کی دوڑ کم کرنے سے متعلق سمجھوتے ’اسٹارٹ۔2‘ کوا منظوری دی۔
1998 کو مونیکا لیونسکی سیکس اسکنڈل معاملے میں صدر بل کلنٹن نے امریکی ٹیلی ویژن پر وہائٹ ہاوَس انٹرن مونیکا لیونسکی کے ساتھ کسی طرح کے جنسی رشتہ سے انکار کیا تھا۔
2001 کو ایک پچاس سال پرانا ڈگلس ڈی سی 3 وینزولا میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا اس میں سوار 24 لوگ مارے گئے تھے۔
2004 کوافغانستان کے صدر حامد کرزئی نے افغانستان کے نئے آئین پر دستخط کیا تھا۔
2005 کو کیلی فورنیا میں لاس انجلس کے نزدیک دو ٹرینوں کی ٹکر میں 11 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
2005 کوعراق میں امریکی ہیلی کاپٹر حادثہ میں 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ کہا جاتا ہیاس کو وہاں کے جنگجووَں نے نشانہ بنایا تھا۔


قومی
1556مغل بادشاہ ہمایوں کی سیڑھیوں سے گرکر موت
1565کوجنوبی ہند کے تالی کوٹہ کی لڑائی میں وجے نگر کے راجہ کی شکست ہوئی اور مسلم سلطنت کا قیام عمل میں آیا۔ ہندوستان کی یہ آخری ہندو بادشاہت تھی۔
1929 انڈین نیشنل کانگریس نے ملک کی آزادی کو اپنا مقصد بنایا۔
1915 ناگالینڈ کی رانی اور عظیم مجاہد آزادی گڈالو کی پیدائش۔
1930 برطانوی حکومت میں پہلی بار سوراج دیوس منایا گیا۔
1950 نیا آئین نافذ ہوا، اس وقت سے اس دن کو یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
1950 آخری گورنر جنرل سی راج گوپالن چاری نے اپنے عہدے سے استعفی دیا اور ڈاکٹر راجندر پرساد ملک کے پہلے صدر بنے۔
1950 فیڈرل کورٹ آف انڈیا کو سپریم کورٹ بنایا گیا۔
1950 میں اترپردیش کے سارناتھ میں واقع اشوک استمبھ کے شیروں کو قومی نشان کے طورقبول کیا گیا۔
1965 ہندی کو قومی زبان کا درجہ دیا گیا۔
1972 دہلی کے انڈیا گیٹ پر قومی یادگار ’امر جوان‘ کا قائم
1981 ’وایو دوت‘ ہوائی سروس کا آغاز
1992 ہندی سنیما کے مقبول اداکار بھرت بھوشن کی پیدائش۔
1999 بہار کے جہان آباد میں رنویر سینا نے 21 دلتوں کو قتل کیا۔
2001 گجرات میں آئے زلزلہ سے تقریباََ18ہزار افراد لقمہ اجل۔

Login to post comments