×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 830

سلمان خان کے ساتھ معاون کردار کرنا بھی بڑی بات ہے

May 31, 2014 371

سوارا بھاسکر جو فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں سلمان خان کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں کا کہنا ہے کہ سورج بھرجاتیہ کی فلم میں ہر کردار اپنی جگہ

اہمیت رکھتا ہے۔’’پریم رتن دھن پایو‘‘ جو اہم کاسٹ کے ساتھ فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی طرز پر بنائی جارہی ہے فیملی فلم ہے سوارا بھاسکر جن کے متعلق اطلاعات تھیں کہ وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں مگر اب کہا جارہا ہے کو وہ فلم میں ان کی بہن یعنی ایک معاون ادکارہ کے کردارمیں نظر آئیں گی۔ اس سلسلہ میں سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی موجودگی میں ہر کردار معاون ہوجاتا ہے اس لیے اس کے متعلق سوال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں تاہم ان کے ساتھ فلم میں معاون کردار ادا کرنا بھی ایک بڑی بات ہے۔میں یہ فلم سورج بھرجاتیہ اور راجیشری بینر کی وجہ سے کررہی ہوں۔ میرے لیے سلمان خان دوسروں کی طرح صرف ایک اداکار ہی نہیں ہے میری ہمیشہ سے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہرہی ہے۔’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میرے لیے ایک چیلنج ہے اور میں اس میں سلمان خان کی بہن کے کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کی پوری کوشش کررہی ہوں۔ راجیشری بینر تلے بنائی جانیوالی زیادہ تر فلموں میں خواتین کو نرم اور ہلکے کرداروں میں دکھایا گیا ہے جب کہ سوارا بھاسکر جو اسکرین پر اپنے جرآت مندانہ کام کی وجہ سے شہرت یافتہ ہیں کا کہنا ہے کہ ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں خواتین کا کردار ابھی تک سب کے لیے ایک سرپرائز ہے اور کوئی اس کے متعلق کچھ نہیں جانتا کہ یہ کیسا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا یواین پی سے کہنا تھا کہ اس وقت فلم کے ابتدائی مراحل پورے کیے جارہے ہیں ریہرسل کے ساتھ ساتھ اسٹائل اور لک ٹیسٹ بھی لیے جارہے ہیں امید ہے یہ کام جلد ہی مکمل ہوجائیں گے اور فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع کردی جائے گی۔سوارا ماضی میں اپنے ساتھ کام کرنیوالے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین ہے کا کہنا ہے کہ میں فلم رانجھنا اور تنو ویڈز منو میں کام کرنے والے ساتھ فنکارون سونم کپور اور دیپک دوبرائل کے ساتھ ایک مرتبہ کام کرنے کے لیے بہت بے تاب ہوں اور چاہتی ہوں کہ جلد ہی فلم کی عکس بندی شروع ہو جائے۔ اطلاعات کے مطابق نیل نیتن مکیش بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہین اور اسے فاکس اسٹاراسٹوڈیو کے تحت آئندہ برس دیوالی کے موقع پر سینما گھرون کی زینت بنایا جائے گا۔

Login to post comments