درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات کی وزیر شیخہ لبنیٰ القاسمی کا پچپنواں نمبر ہے۔وہ یو اے ای کی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون وزیر تھیں۔انھیں 2004ء میں اقتصادی امور کی وزارت کا قلم دان سونپا گیا تھا۔فوربس کی گذشتہ سال جاری کردہ فہرست میں ان کا سڑسٹھواں نمبر تھا۔
انھوں نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شیکو یونیورسٹی سے 1981ء میں کمپیوٹر سائنس میں بیچلر ڈگری حاصل کی تھی اور شارجہ میں قائم امریکی یونیورسٹی سے ایگزیکٹو ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔امارات کی ایک کاروباری شخصیت فاطمہ الجابر دنیا کی ایک سو بااثر خواتین میں چورانوے نمبر پر ہیں۔وہ اماراتی بزنس ویمن کونسل کی چئیرپرسن ہیں۔سعودی عرب کی کاروباری شخصیت لبنیٰ علیان چھیاسویں اور قطر کی میسا الثانی اکانوے نمبر پر ہیں۔
جرمن چانسلر اینجیلا مرکل اس فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔وہ گذشتہ سال بھی اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھیں۔دنیا کی پہلی پانچ بااثر خواتین میں امریکا کے فیڈرل ریزرو کی چئیرپرسن جینٹ ییلین ،بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی میلنڈا گیٹس ،برازیل کی صدر ڈیلما روسیف ، عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لاگاردے بالترتیب دوسرے ،تیسرے ،چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
تازہ ترین