×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 830

اقوالِ امام علی ؑ از نہج البلاغہ ْ قول نمبر۷۴

October 12, 2013 560

74 انسان کی ہر سانس ایک قدم ہے جو اسے موت کی طرف بڑھائے لیے جارہا ہے. یعنی جس طرح ایک قدم مٹ کر دوسرے قدم کے لیے

جگہ خالی کرتا ہے اور یہ قدم فرسائی منزل کے قرب کا باعث ہوتی ہے , یونہی زندگی کی ہر سانس پہلی سانس کے لیے پیغام فنا بن کر کاروان زندگی کو موت کی طرف بڑھائے لیے جاتی ہے .گویا جس سانس کی آمد کو پیغام حیات سمجھا جاتا ہے ,وہی سانس زندگی کے ایک لمحے کے فنا ہو نے کی علامت اورمنزل موت سے قرب کا باعث ہوتی ہے کیونکہ ایک سانس کی حیات دوسری سانس کے لیے موت ہے اور انہی فنا بردوش سانسوں کے مجموعے کا نا م زندگی ہے #

 ہر نفس عمر گزشتہ کی ہے میت فانی

 زندگی نام ہے مرمر کے جیے جانے کا

Last modified on Saturday, 09 August 2014 13:42
Login to post comments