×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

اختیار (قرآن كی وضاحت)دوّم)

بهمن 14, 1392 516

لیكن قرآن مجید كی

درج ذیل آیت سے یہ استدلال كرنا كہ افعالِ انسان، خداوندعالم كی ایجاد ھے:

<اَللّٰہُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُوْنَ >

” خدا تمھارا خالق ھے اور جو كچھ تم انجام دیتے هو“

كیونكہ آیت اس بات كی وضاحت كرتی ھے كہ جو كچھ انسان انجام دیتا ھے وہ خداوندعالم كی خلقت ھے تو نتیجہ باطل ھے كیونكہ یہ آیہٴ شریفہ پھلی آیت كا نتیجہ ھے ارشاد هوتا ھے:

<قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ >

(جناب ابراھیم نے كھا كہ افسوس) تم اس كی پرستش كرتے هو جسے تم لوگ خود تراش كر بناتے هو“

لہٰذا اس سوال كے جواب میں یہ مذكورہ آیت نازل هوئی:

<اَللّٰہُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُوْنَ >

اگر انسان ان دونوں آیات كوسامنے ركھے تو نتیجہ یہ نكلے گا كہ یہ آیہ كریمہ ان لوگوں كی ردّ میں نازل هوئی جو لكڑی اور پتھر سے بت بناكر ان كی عبادت كیاكرتے تھے اور ان سے قربت حاصل كرتے تھے، لہٰذا خداوندعالم نے اس آیت كے ذریعہ یہ ظاھر كردیا كہ ھم ھی نے ان مشركین كو پیدا كیا ھے اور ان چیزوں كو پیدا كیا جن كے ذریعہ سے مشركین بت بناتے ھیں۔

لہٰذا اس آیت میں بندوں كے افعال و اعمال كے متعلق كوئی بات نھیں ھے۔

Last modified on پنج شنبه, 25 ارديبهشت 1393 11:14
Login to post comments