×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

عدم تحريف پر عقلى اور نقلى دليليں

بهمن 03, 1392 612

ہمارے عقيدہ كے مطابق بہت سے

عقلى اور نقلى دلائل موجود ہيں جو قرآن مجيد كى عدم تحريف پر دلالت كرتے ہيں كيونكہ ايك تو خود قرآن مجيد فرماتا ہے : ہم نے قرآن مجيد كو نازل كيا اور اس كى حفاظت بھى ہمارے ذمہ ہے ايك اور مقام پريوں ارشاد ہوتا ہے:

''يہ كتاب شكست ناپذير ہے ۔اس ميں باطل اصلا سرايت نہيں كر سكتا ہے نہ سامنے سے ا ور نہ پيچھے كى طرف سے كيونكہ يہ حكيم و حميد خدا كى طرف سے نازل ہوئي ہے ''

كيا اس قسم كى كتاب جس كى حفاظت كى ذمہ دارى خود اللہ تعالى نے لى ہو اس ميں كوئي تحريف كرسكتا ہے ؟

اور ويسے بھى قرآن مجيد كوئي متروك اور بھلائي گئي كتاب نہيں تھى كہ كوئي اس ميں كمى يا زيادتى كرسكے ۔

كاتبان وحى كى تعداد چودہ سے ليكر تقريبا چار سو (400) تك نقل كى گئي ہے ۔جيسے ہى كوئي آيت نازل ہوتى يہ افراد فورا اسے لكھ ليتے تھے ۔ علاوہ بر اين سينكڑوں حافظ قرآن پيغمبر اكرم (ص) كے زمانہ ميں تھے جو آيت كے نازل ہوتے ہى اس كو حفظكر ليتے تھے اور قرآن مجيد كي تلاوت كرنا اس زمانے ميں انكى سب سے اہم عبادت شمار ہوتى تھى ۔ اور دن رات قرآن مجيد كى تلاوت كى جاتى تھى ۔

اس سے بڑھ كر قرآن مجيد، اسلام كا بنيادى قانون اور مسلمانوں كى زندگى كا آئين و اصول تھا اور زندگى كے ہر شعبے ميں قرآن مجيد حاضر و موجود تھا ۔

عقل يہ حكم لگاتى ہے كہ ايسى كتاب ميں تحريف اور كسى كمى اور زيادتى كا امكان نہيں ہے۔

آئمہ معصومين سے جو روايات ہم تك پہنچى ہيں وہ بھى قرآن مجيد كى عدم تحريف اور تماميت پر تاكيد كرتى ہيں ۔

امير المومنين على (ع) ،نہج البلاغہ ميں واضح الفاظ ميں فرماتے ہيں :

(اللہ تعالى نے ايسا قرآن مجيد نازل كيا جو ہر شے كو بيان كرتا ہے پھراس نے اپنے پيغمبر (ص) كو اتنى عمر عطا فرمائي كہ وہ اپنے دين كوتمہارے ليے قرآن مجيد كے وسيلہ سے كامل كرديں ۔

نہج البلاغہ كے خطبوں ميں بہت سے مقامات پر قرآن مجيد كا تذكرہ ہوا ہے ليكن كہيں بھى قرآن مجيد كى تحريف سے متعلق زرہ برابر اشارہ نہيں ملتا بلكہ قرآن مجيد كے كامل ہونے كو بيان كيا گيا ہے۔

 ( جاری ہے )

Last modified on پنج شنبه, 03 بهمن 1392 11:11
Login to post comments