×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

زیر بحث آیات 76 تا 79 سے جو سبق ملتے ہیں ان کا خلاصہ

بهمن 02, 1392 682

• مجرم کو جرم کی سزا سنانے سے پہلے

اس کے ضمیر و وجدان کو قاضی بنا کر، فیصلہ کرنے کا موقع دینا چاہئے تاکہ وہ خود اپنی سزا تجویز دے اور اس کو آسانی سے قبول کر لے ۔

• قانون نافذ کرتے وقت کسی کو قانون سے مافوق قرار دینا صحیح نہیں ہے جس کی بھی چوری ثابت ہو اس کو سزا ملنا چاہئے چاہے وہ کوئی اہم شخصیت ہی کیوں نہ ہو ۔

• ہر ملک کے باشندہ پر اس ملک کے نظام کی پابندی لازم ہے چاہے ملک کا نظام غیر اسلامی ہو ہاں اگر کسی ملک کے قوانین دینی احکام کے خلاف ہوں تو حتی الامکان ہجرت واجب ہے خدا کے حکم کو پامال کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

• علم و دانش ، فضیلت و برتری کی بنیاد ہے مگر ہر عالم کو خیال رہے کہ اس سے بڑا عالم موجود ہے لہذا اپنے علم پر اکٹرنا صحیح نہیں ہے ۔

• ہدف و مقصد کی راہ میں دوسروں کی طرف سے زبان کے وار تحمل کرنا پڑتے ہیں البتہ اس کے لئے وسیع القلب ہونا ضروری ہے ۔

• حقیقت کا اعتراف و انکشاف ہر جگہ ضروری نہیں ہوتا دوسروں کے راز کی امانت داری اس سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، خصوصا" حکام کو عوام کی بھلائی کے پیش نظر ذاتی مسائل نظر انداز کرنا پڑتے ہیں ۔

• جن بھائیوں نے یوسف (ع) کو ذلیل و حقیر کہا تھا وہی انہیں عزيز مصر کہنے اور ان سے التماس کرنے پر مجبور ہوئے قدرت اسی طرح ظالمین سے انتقام لیتی ہے ۔

Last modified on چهارشنبه, 02 بهمن 1392 10:55
Login to post comments