معالجین سے تھکے صرف ٹوٹکے آزمائیں

  • Wednesday, 14 January 2015 22:56
  • Published in ٹوٹکے
  • Read 960 times
معالجین سے تھکے صرف ٹوٹکے آزمائیں All images are copyrighted to their respective owners.

استھما یعنی دمے کی شکایت ہونے کی صورت میں پیاز کا استعمال بڑھالیں اور جتنا ممکن ہو پیاز کھائیں تاکہ آپ کے نظام تنفس کی نالیوں

کی تنگی دور ہو سکے۔ جوڑوں کے درد و تکلیف سے نجات کے لئے مچھلی کھائیں۔ اگر آپ کا پیٹ خراب ہوتو کیلا کھائیں اس کے علاوہ ادرک کے استعمال کی بدولت صبح کی سستی و کاہلی سے بچا جا سکتاہے۔ گندے قالین پر ڈھیر سارا نمک چھڑک کر اسے دو ایک منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ پھر قالین کو رگڑنے سے نمک کے ساتھ گرد اور میل بھی باہر نکل جائے گا۔ برتنوں کے اوپر سے تیل یا جلنے کے داغ صاف کرنے کے لئے انہیں دھونے سے پہلے کلینزنگ پاؤڈر میںتھوڑا سا رنگولی پاؤڈرملادیں۔ دیوار میں کیل ٹھونکنے کے بجائے یہ طریقہ استعمال کر کے دیکھیں ٹوتھ پیسٹ کے ڈھکنے کو کسی جوڑنے والے پیسٹ کی مدد سے دیوار پر چپکا دیں۔ اس طرح دیوار پر سوراخ کرنے سے بچ جائیں گے۔ بد ہضمی کو دور کرنے کے لئے ایک چمچہ پودینہ کا جوس لے کر برابر مقدار میں شہد اور لیموں کا جوس ملا کر پی لیں۔ اگر آپ تربوز کے چھلکے سکھا کر اسے پیس لیں تو آپ دالیںپکاتے وقت اس میں سوڈا بائی کاربونیٹ ڈالنے کے بجائے تربوز کے چھلکوں کا پاؤڈر استعمال کر سکتی ہیں۔ کمرہ میں موم بتی جلا لینے سے وہاں سے سگریٹ کے دھوئیں کی بو ختم ہو جائے گی ۔ پھول گوبھی، سرد خشک پیشاب آور اور دیر ہضم ہے۔ گرم مزاج والوں کے لئے مفید ہے معدے کو طاقت بخشتی ہے بند گوبھی بھی قبض کشا ہے ۔ذیابیطس کے لئے مفید رہے گی۔ اگر آپ کو ذیابیطس کا مرض ہے تو شلغم کا استعمال کریں۔ اس کے مریض کے لئے بہت مفید ہے۔ قبض کشا بھی ہے۔ جن لوگوں میں چونے کی کمی ہو اور ہڈیوں دانتوں اور پٹھوں میں نقص ہو، ان کو بھی شلغم کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے۔ گاجر بکثرت کھانے سے خون صالح پیدا ہوتا ہے۔ مقوی بصر ہے۔ اس کے کھانے سے بصارت تیز ہوتی ہے۔ بادی و بلغمی بیماریوں، خرابی خون ،دل کی دھڑکن اور یرقان کے لئے بہت مفید ہے۔ گاجر مقوی دل، معدہ اور مفرج و ملین ہے۔ پتھری، قبض کشا اور بواسیر و سنگر ہی کے لئے مفید ہے۔گاجر کا حلوہ درد کو اور ضعف گردہ کے لئے مجرب ہے۔ دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت بھی گاجر کرتی ہے۔

Rate this item
(0 votes)
  • Last modified on Wednesday, 14 January 2015 23:02
  • font size

Related items

  • گھر بھر کی صحت نو ٹوٹکوں سے

    آنکھو ں کی خارش کے لیے میٹھے انار کے دانوں کا پانی کسی تا نبے کے برتن میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکا ئیں جب وہ اچھی طر ح