ثانیہ مرزا’’ ریکٹ کی رانی‘‘:شاہ رخ خان

  • Friday, 15 July 2016 01:51
  • Published in کھیل
ثانیہ مرزا’’ ریکٹ کی رانی‘‘:شاہ رخ خان All images are copyrighted to their respective owners.

حیدرآباد میں کتاب کے اجراکی تقریب میں شریک اداکار شاہ رخ خان نے کہا

حیدرآباد:(ایجنسی )مشہور اداکار شاہ رخ خان نے مقبول ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی سوانح عمری’’ایس اگینسٹ آڈز‘‘کے اجرا کے دوران انہیں ریکٹ کی رانی قرار دیا ۔

حیدرآباد میں کتاب کے اجراکی تقریب میں شریک اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ ثانیہ ریکٹ کی رانی ہیں۔ثانیہ نے کسی اور سے کہیں زیادہ کام کیا ہے اور ملک کو فخر محسوس کرایا ہے۔ہم پی ٹی اوشا ،میری کوم اور ثانیہ مرزا جیسے لوگوں کو یاد کرتے ہیں جن سے تحریک لے کر کئی لڑکوں اور لڑکیوں نے کھیلوں کو پیشہ ور کریئر کے طور پر اپنایا اور ہمارے ملک کے وقار میں اضافہ کیا۔

ثانیہ مرزا کی کتاب’’ ایس اگینسٹ آڈز‘‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پر شاہ رخ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ ہم عورتوں کو جتنی عزت اور احترام دیں گے وہ اتنا ہی زیادہ بڑے کارنامے انجام دیں گی جو ثانیہ مرزا جیسے عالمی معیار کے ہوں گے۔ بالی وڈ کے بادشاہ تصور کیے جانے والے اسٹار نے کہا کہ ثانیہ ’’ریکٹ کی رانی‘‘ ہے، ثانیہ نے ہر کسی سے زیادہ اس ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔

شاہ رخ خان نے اس موقع پر ثانیہ مرزا پر فلم بنانے کا بھی عندیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی ثانہ مرزا پر فلم بنی تو وہ کافی متاثر کن ہو گی اور وہ اس کو پروڈیو س کرنا پسند کریں گے۔

اس موقع پر ثانیہ نے تقریب رونمائی میں شرکت پر شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کی رونمائی کیلئے میں اس سے بہتر شخص کے بارے میں نہیں سوچ سکتی، میں نے صرف ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اس خاص موقع پر تشریف لائیں اور کتاب کی رونمائی کریں۔

اس کتاب میں ثانیہ مرزا نے خاتون ڈبلز میں عالمی نمبر ایک بننے کے سفر کا ذکر کیا ہے کہ انہیں اس سفر میں کن مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔تقریب کے دوران ایک سوال کے جواب میں

ثانیہ نے کہا کہ بحیثیت ایتھلیٹ ان کیلئے سب سے مشکل وقت ۲۰۱۰ء کا سال تھا جب ان کی تیسری سرجری ہوئی اور انہیں لگنے لگا کہ شاید انہیں اب ٹینس کے کھیل سے دور ہونا پڑے، یہ میری زندگی کا سب سے سخت لمحہ تھا اور اسی وجہ سے وہ دو ماہ تک شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہی تھیں۔

یہ کتاب ثانیہ نے اپنے والد عمران مرزا کے ساتھ مل کر لکھی ہے ۔۲۹؍سالہ ثانیہ مرزا ۱۳؍سال پہلے اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب انہوں نے محض ۱۶؍سال کی عمر میں ومبلڈن گرلس ڈبلز کا خطاب جیتا تھا۔

Rate this item
(0 votes)

Related items