۷؍دن میں فلم سلطان نے ڈبل سنچری لگائی

  • Thursday, 14 July 2016 19:24
  • Published in فلم
۷؍دن میں فلم سلطان نے ڈبل سنچری لگائی All images are copyrighted to their respective owners.

سلطان ایک ہفتے میں دو سو کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے

نئی دہلی: (ایجنسی)باکس آفس پر کامیابی کا دوسرانام بن چکے سلمان خان کی فلم سلطان نے کمائی کے میدان میں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے ،سات دنوں کے اندر دو سو کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔

سنیما گھروں میں سلطان کی بادشاہت کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ فلم نے ریلیز کے سات دن کے اندر ہی دو سو کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔بالی ووڈ کی فلموں سے وابستہ ذارئع کے مطابق  ریلیز کے پہلے سات دنوں میں ہی۲۰۸ء۸۲کروڑ روپے کی کمائی کرکے سلطان ایک ہفتے میں دو سو کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

اس سے پہلے باکس آفس پر فلم’’پی کے ‘‘،’’بجرنگی بھائی جان‘‘،’’دھوم۳؍‘‘،’’کک‘‘،’’چنئی ایکسپریس‘‘،’’پریم رتن دھن پایو‘‘،’’ہیپی نیو ایئر‘‘جیسی دو تین سو کروڑ کمائی کرنے والی کسی بھی فلم نے اتنے کم وقت میں ان اعدادو شمار تک نہیں پہنچے تھے۔

’’سلطان‘‘نے سلمان کی گزشتہ فلم’’پریم رتن دھن پایو‘‘کی کل کمائی۲۰۷ء۴کروڑ روپے کو پہلے ہی ہفتے میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔آنے والے دنوں میں اگر یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا تو اگلے دو تین دنوں ہی ’’چنئی ایکسپریس‘‘(۲۲۳ء۷؍کروڑ روپے)اور’’کک‘‘(۲۳۳؍کروڑ روپے )کو پیچھے چھوڑ کر ’’سلطان‘‘بالی ووڈ کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی۔

بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے کے معاملے میں ’’پی کے‘‘،’’بجرنگی بھائی جان‘‘،اور دھوم ۳؍ ٹاپ کی تین فلموں میں شامل ہیں۔

عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلطان نے ریلیز کے تین دنوں کے اندر ہی سو کروڑ روپے کی کمائی کرلی تھی۔یش راج فلمز کے بینر کے تحت بنی ’’سلطان‘‘کی ہدایت علی عباس ظفر نے کی ہے،جس میں سلمان کے ساتھ انوشکا شرما مرکزی کردار میں ہیں،وہیں رندیپ ہڈا اور امت سادھ بھی اہم کردار میں ہیں۔

Rate this item
(0 votes)

Related items