فلمی اداکار کمل ہاسن گر کر زخمی

  • Thursday, 14 July 2016 19:15
  • Published in فلم
فلمی اداکار کمل ہاسن گر کر زخمی All images are copyrighted to their respective owners.

ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ،آپریشن کیا گیا

چنئی: (ایجنسی) مشہور فلمی داکار کمل ہاسن آج صبح اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گر گئے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہیں نجی ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں پتہ چلا ہے کہ انکی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ ان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا ہے۔

وہ آئی سی یو میں ہیں اور طبیعت ٹھیک ہے کمل چندر وز قبل ہی امریکہ سے واپس آئے ہیں جہاں وہ تین زبانوں میں بننے والی کامیڈی فلم’’شاباش نائیڈو‘‘ کی شوٹنگ کررہے تھے۔

اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ چونکہ کمل ہاسن زیر علاج ہیں اس لئے وہ لندن انڈین فلم فیسٹیول میں حصہ نہیں لیں گے جہاں اس اواخر ہفتہ کو انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جانا ہے۔

Rate this item
(1 Vote)