ذاکر نایک ہندستان واپس لوٹیں گے: آئی آرایف

ذاکر نایک  ہندستان واپس لوٹیں گے: آئی آرایف All images are copyrighted to their respective owners.

ذاکر نایک افریقی ممالک میں تبلیغی سفر کے اختتام پر ہندستان واپس لوٹیں گے

ممبئی: (ایجنسی) متنازع بیانات کے الزام کا شکار بنے آئی آر ایف کے سربراہ ذاکر نایک فی الحال وطن واپس نہیں آرہے ہیں اورامکان ہے کہ وہ اپنے پروگرام کے تحت افریقی مملک میں تبلیغی سفر کے بعد ہی ہندوستان واپس لوٹ آئیں گے ۔ذاکر نایک کے وکیل مبین سولکر نے اس کی تصدیق کی ہے کہ نایک کے پروگرام میں تبدیلی ممکن نہیں ہے اوران کی واپسی تک ملک کی تفتیشی ایجنسیاں بھی اپنی تفتیش مکمل کرلے گی ۔

اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں کسی بھی ہوٹل میں آئی آر ایف کی پریس کانفرنس کے لیے جگہ نہیں جارہی ہے۔اس لیے ۱۴؍جولائی کو منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ چار اہم ہوٹلوں تاج ،آئی ٹی سی گرانٹ سینٹرل ،ساحل ہوٹل اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر نے پریس کانفرنس کے لیے جگہ دینے سے انکار کردیاہے۔

ایک ترجمان نے کہاکہ پہلے ان ہوٹل نے اس کی اجازت دے دی تھی ،لیکن پھر بکنگ سے منع کردیا گیا ،پہلے ورلڈ ٹریڈ سینٹر نے بکنگ کرلی تھی اور آج اس بکنگ کو منسوخ کرنے کی انتظامیہ نے اطلاع دی ہے۔اس پر آئی آرایف نے سخت رویہ اختیار کیا اور اس کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان مقامات پر صرف پریس کانفرنس کرنا تھا اور کوئی تقریر وغیرہ نہیں تھی،اس یقین دہانی کے باوجود ان ہوٹلوں نے بکنگ منسوخ کردی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان ہوٹلوں پر پولیس کا دباؤ ہے اور پولیس نے ان ہوٹل کے منیجر سے کہا ہےکہ پریس کانفرنس کے لیے جگہ نہیں دی جائے۔لیکن محکمہ پولیس کے رابط عامہ کے افسر نے اس الزام کی تردید کی ہے اور الزام کو بنیاد قراردے دیا ہے۔

واضح رہے کہ حال میں ڈھاکہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملہ میں ملوث ایک نوجوان کے ذاکر نایک کے فیس بک پر لائیک کرنے کی بات پر ذاکر نایک کو نشانہ بنایا جانے لگا تھا ،لیکن بنگلہ دیش سرکار نے اب تک اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا اور ایک انگریزی اخبار ڈیلی اسٹار نے بھی اس خبر کی تردید کردی تھی اورمعافی بھی مانگ لی تھی ۔ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے اس بارے میں کافی ہنگامہ آرائی کی اور ذاکر نایک کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا ۔اب ان کے فی الحال ہندوستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اپنے پروگرام کے مطابق ڈاکٹر نایک ۲۰۱۶کے آخر یا ۲۰۱۷ میں ممبئی آئیں گے۔

Rate this item
(0 votes)

Related items