ذاکر نایک کے سر پر ۵۰؍لاکھ کا انعام

  • Wednesday, 13 July 2016 18:40
  • Published in قومی
ذاکر نایک کے سر پر ۵۰؍لاکھ کا انعام All images are copyrighted to their respective owners.

سادھوی پراچی کا پھر بے تکا اور متنازع بیان ، ذاکر نایک کے سر پر کیا ۵۰؍لاکھ کا اعلان

نئی دہلی :(ایجنسی) وشو ہندو پریشد کی فائر برانڈ لیڈر اور اشتعال انگیز بیانات دے کر سرخیاں بٹورنے کی کوشش کرنے والی سادھوی پراچی نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے ۔ انہوں نے یہ بیان ذاکر نایک کے خلاف دیا ہے ۔ سادھوی پراچی نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی ذاکر نایک کا سر کاٹ کر لائے گا، اسے ۵۰؍ لاکھ کا انعام دیا جائے گا ۔

سادھوی پراچی نے کہا ہے کہ ذاکر نایک ہندوستان کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔ وہ مذہبی رہنما بن کر دہشت گردی کے بیج بو رہا ہے ۔ اس مذہبی رہنما کے ساتھ ساتھ سبھی مسلم مذہبی رہنماؤں کی جانچ ہونی چاہئے ۔ آج یہ سب کٹہرے میں کھڑے ہیں ۔ آج فتویٰ جاری کیوں نہیں کر رہے؟ اور میں اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ سعودی عرب جاکر کوئی بھی شخص اس کی گردن کاٹ کر کے لائے اور ہندوستان کے سب سے بڑے درخت پر لٹکائے ، تو میں اس کو ۵۰؍ لاکھ روپے دوں گی ۔

خیال رہے کہ بھگوے لباس میں زبان سے زہر اگلنے والی سادھوی پراچی اب کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے ۔ وشو ہندو پریشد کی لیڈر سادھوی جو ہمیشہ اپنی زہریلی باتوں کی وجہ سے تنازعات میں رہتی ہیں ۔ اگرچہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سادھوی پراچی نے ایسا کوئی متنازع بیان دیا ہے ۔ سادھوی پراچی ایسے بے تکے اور اشتعال انگیز بیانات کو لے کر سرخیاں بٹورنے کی ماہر ہیں ۔

Rate this item
(0 votes)

Related items