اٹلی: ٹرینوں میں تصادم، ۲۵؍ افراد ہلاک

اٹلی: ٹرینوں میں تصادم، ۲۳؍ افراد ہلاک All images are copyrighted to their respective owners.

 ریل گاڑیوں کے ٹکرانے سے اتنا وسیع نقصان ہوا ہے جیسے کہ کوئی جہاز گر کر تباہ ہوا ہو

روم:(ایجنسی) اٹلی میں۲؍ ٹرینوں کے درمیان تصادم سے ۲۳؍ افراد ہلاک اور۳۵؍ زخمی ہوگئے جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی اٹلی کے قصبے باری میں ۲؍ مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں۲۳؍ افراد ہلاک جب کہ ۳۵؍ زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن میں تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹرین سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے صورت حال کو ’سنگین‘ قرار دیتے ہوئے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دونوں ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر ایک دوسرے کے سامنے آگئیں جس کے نتیجے میں تصادم ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اٹلی کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائی گی۔

کوراٹو کے میئر ماسیمو کا کہنا ہے کہ ریل گاڑیوں کے ٹکرانے سے اتنا وسیع نقصان ہوا ہے جیسے کہ کوئی جہاز گر کر تباہ ہوا ہو۔

ایک پولیس اہلکار نے صحافیوں کو بتایا ’میں نے مرے ہوئے افراد دیکھے، دوسرے لوگ رو رہے تھے اور مدد کے لیے پکار رہے تھے، یہ میری زندگی کا سب سے بھیانک منظر تھا۔

Rate this item
(0 votes)
  • Last modified on Wednesday, 13 July 2016 20:25
  • font size

Related items