'’’تعلیم بالغان‘‘ کے ہدایتکار آغا ناصر کا انتقال

  • Tuesday, 12 July 2016 20:43
  • Published in ادبی
'’’تعلیم بالغان‘‘ کے ہدایتکار آغا ناصر کا انتقال All images are copyrighted to their respective owners.

آغا ناصر ۹؍ فروری ۱۹۳۷ء کو ہندوستان کے شہر بمبئی میں پیدا ہوئے تھے

اسلام آباد: (ایجنسی) ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آغا ناصر ۷۹؍ برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات اسلام آباد میں کیے گئے۔

آغا ناصر ۹؍ فروری ۱۹۳۷ء کو ہندوستان کے شہر بمبئی میں پیدا ہوئے۔ آغا ناصر پاکستان کی کامیاب نامور شخصیات میں سے ایک تھے، جنہوں نے ۱۹۵۵ء میں ریڈیو پاکستان میں براڈکاسٹر کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا۔ ۱۹۶۴ء میں پاکستان میں ٹیلی ویژن کا آغاز ہونے کے وقت آغا ناصر ریڈیو لکھاری، براڈکاسٹر اور پروڈیوسر کی حیثیت سے شہرت حاصل کرچکے تھے۔

انہوں نے کئی فلموں کی ہدایتکاری بھی کی جبکہ انہوں نے پاکستانی اداکار وحید مراد اور طلعت اقبال کے ساتھ کام کیا۔ وہ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مصنف بھی مانے جاتے تھے۔

 آغا ناصر نے پی ٹی وی میں مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا، ان کی ہدایات میں بنا اسٹیج ڈرامہ’’تعلیم بالغان‘‘ کامیاب ڈرامہ مانا جاتا ہے۔

 انہیں پاکستان میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

Rate this item
(0 votes)