سیمسنگ گلیکسی ایس۷؍ ایکٹو واٹر پروف نہیں

سیمسنگ  گلیکسی ایس۷؍ ایکٹو واٹر پروف نہیں All images are copyrighted to their respective owners.

  گلیکسی ایس۷؍ ایکٹو فون پانی کے تجربے میں ناکام

لندن : (ایجنسی) سیمسنگ کا حال ہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جانے والا موبائل فون گلیکسی ایس۷؍ ایکٹو پانی میں گرنے کے باوجود محفوظ رہنے کے تجربے میں ناکام رہا ہے۔

کنزیومر رپورٹس مصنوعات کا جائزہ لینے والی ایک بڑی ویب سائٹ ہے۔یہ تجربہ کنزیومر رپورٹس کی جانب سے کیا گیا ہے۔

خیال رہےسیمسنگ نے اپنے نئے سمارٹ فون گلیکسی ایس ۷؍ ایکٹو کی تشہیر یہ کہہ کر کی تھی کہ یہ پانی میں محفوظ رہتا ہے۔

ٹیسٹ کے دوران جب اس فون کو پانی میں ڈالا گیا تو اس نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

۳۰؍ منٹ بعد جب موبائل فون کو پانی سے باہر نکالا گیا تو پہلے فون کا ڈسپلے صحیح کام نہیں کر رہا تھا اور اس پر سبز لائنیں ظاہر ہوگئی تھیں۔ اس کے علاوہ کیمرے کے لینز پر بھی بلبلے آ گئے تھے۔

سیمسنگ کا کہنا ہے کہ ’’ممکنہ طور پر یہ وہ موبائل فون ہوں گے جن میں نقص ہوگا اور اتنے واٹر ٹائٹ نہیں ہوں گے جتنا کہ انھیں ہونا چاہیے تھا۔‘‘

سیمسنگ کی ویب سائٹ پر گیلکسی ایس۷؍ ایکٹو کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ یہ IP68 تصدیق شدہ فون ہے۔انٹرنیشنل پروٹیکشن کی جو ریٹنگ اس فون کو ملی ہے اس کے مطابق ’’اس موبائل فون کو مسلسل پانی میں رکھا جا سکتا ہے۔‘‘

Rate this item
(0 votes)