ذاکر نایک کی تقریریں قابل اعتراض: نائیڈو

  • Friday, 08 July 2016 03:02
  • Published in قومی
ذاکر نایک کی تقریریں قابل اعتراض: نائیڈو All images are copyrighted to their respective owners.

یہ پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے اور پوری دنیا کو اس کے خلاف متحد ہو جانا چاہئے: نائیڈو

نئی دہلی: (ایجنسی) اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے مشہور اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نایک کی تقاریر کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ ان سے وابستہ سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔

  بنگلہ دیش میں حال ہی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ایک نوجوان کا مبینہ طور پر ذاکر نایک سے تعلق بتایا جا رہا ہے۔

مسٹر نائیڈو نے آج نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ذاکر نایک کی تقریر اور اس سلسلے میں اخبارات میں جو کچھ بھی آ رہا ہے وہ قابل اعتراض ہے۔ وزارت داخلہ ان سب کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس طرح کی قوتوں کی مذمت کرکے ان پر لگام لگانا چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا علاقہ نہیں ہوتا۔ یہ پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے اور پوری دنیا کو اس کے خلاف متحد ہو جانا چاہئے۔

Rate this item
(0 votes)

Related items