فلم سلطان زبردست کمائی کرے گی: تجزیہ نگار

  • Wednesday, 06 July 2016 20:54
  • Published in فلم
فلم سلطان زبردست کمائی کرے گی: تجزیہ نگار All images are copyrighted to their respective owners.

ہفتہ کے آخرتک اس کی کمائی سو کروڑ روپے سے آگے نکل سکتی ہے

نئی دہلی: (ایجنسی) تجارتی پنڈتوں کے مطابق عید کے موقع پر آج دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ایک ساتھ دکھائی جانے والی بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے مرکزی کردار والی فلم’’سلطان‘‘ یشراج کے بینر، سلمان کے کرشمے اور زبردست پبلسٹی کے دم پر کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔

تجارتی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی بے مثال کامیابی کے بعد اولمپئین پہلوان سلطان علی خان کی زندگی پر مبنی اس فلم کی شاندار شروعات ہوگی۔ اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ جب کہ اُنشکا شرما ان کی محبوبہ عارفہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ فلم عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے، جس کا اس کا اس فلم کو کافی فائدہ مل سکتا ہے۔

قبل ازیں سلمان کی اچھی شروعات کرنے والی پانچ اہم فلموں میں’’پریم رتن دھن پایو‘‘ تھی، جس نے پہلے ہی دن۴۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس کے بعد’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ (۳۳؍ کروڑ) ،’’بجرنگی بھائی جان‘‘ (۲۸؍) کروڑ)،’’کک‘‘ (۲۷؍ کروڑ) اور’’دبنگ۔۲‘‘ نے پہلے دن (۲۱؍ کروڑ) روپے کی کمائی کی تھی۔

فلم’’سلطان‘‘کو ملنے والی زبردست شہرت اور زیادہ سنیما گھروں میں نمائش کئے جانے کی وجہ سے بحریہ کاروں کا خیال ہے کہ اس سے اس کی شروعاتی کمائی ۳۰؍کروڑ روپے سے زائد تک جاسکتی ہے۔ کچھ تجارتی پنڈتوں کا خیال ہے کہ ہفتہ کے آخرتک اس کی کمائی سو کروڑ روپے سے آگے نکل سکتی ہے۔

یشراج فلم کے ذریعے بنائی جانے والی اس فلم کے ڈائریکٹر علی عباس جعفر ہیں۔ اس فلم میں سلطان علی خان کے کوچ کے اہم رول میں رندیپ ہُڈا نظر آئیں گے۔ یہ اس سال کی کثیر الانتظار فلم ہے۔ سلمان پہلی بار کسی فلم میں پہلوان کے رول میں نظر آئیں گے۔

Rate this item
(0 votes)

Related items