چھگن بھجبل اور سمیر بھجبل کو ذاتی مچلکہ پر ضمانت

چھگن بھجبل اور سمیر بھجبل کو ذاتی مچلکہ پر ضمانت All images are copyrighted to their respective owners.

تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض پیسہ وصول کرنے کے الزامات کے تحت علیحدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

ممبئی:(ایجنسی)راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قد آور لیڈر چھگن بھجبل اور ان کے بھتیجے سمیر بھجبل کو آج خصوصی انسداد رشوت ستانی عدالت نے پچاس پچاس ہزار روپئے ک ذاتی مچلکہ پر ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کیئے حالانکہ چھگن بھجبل ابھی جیل سے رہا نہیں ہونگے کیونکہ ان کے خلاف PMLA کا مقدمہ جاری ہے اور وہ اس مقدمہ میں عدالتی تحویل میں ہیں ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر سدن گھوٹالے کے الزامات کے تحت ۱۴؍ مارچ کو انفورسمینٹ ڈائرکٹریٹ نے چچا بھتیجے کو گرفتار کیا تھا جن کی آج ضمانت منظور ہوئی۔

واضح رہے کہ انٹی کرپشن بیور و نے چھگن بھجبل کے خلاف اس وقت معاملہ درج کیا تھا جب اس نے دہلی میں واقع مہاراشٹر سدن کی عمارت جس کی تعمیر سو کروڑ کے تخمینہ سے مکمل ہوئی تھی میں گھوٹالہ ہونے کے انکشافات عوام کے سامنے آئے تھے۔

ممبئی یونیورسٹی کے کالینہ کیمپس میں لائبریری کے تعمیر کے معاملے میں ایک مخصوص ٹھیکیدار کو عمارت کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض پیسہ وصول کرنے کے الزامات کے تحت علیحدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

Rate this item
(0 votes)

Related items