باڈی بنانے کےلئے عامر دس گھنٹے سوتے تھے

  • Sunday, 19 June 2016 08:34
  • Published in فلم
باڈی بنانے کےلئے عامر دس گھنٹے سوتے تھے All images are copyrighted to their respective owners.

جب تک جسم کو آرام نہیں دیں گے تب تک بدن میں ضروری تبدیلی نہیں آئے گی

لدھیانہ:(ایجنسی)بالی ووڈ میں اپنے کردار میں پوری طرح ڈھلنے کےلئے مشہور عامر خان نے کہا ہے کہ اپنا وزن کم کرنے اور باڈی بنانے کےلئے وہ روزانہ۱۰؍سے ۱۲؍گھنٹے تک سوتے تھے۔

’’دنگل‘‘کےلئے عامر کو پہلے اپنا وزن بڑھانا تھا اور پھر فلم کے دوسرے حصہ میں انہیں کافی پتلادبلا نظر آناتھا لیکن عامر نے یہ کام بخوبی انجام دیا۔عامر نے اپناوزن کم کرنے کا راز بتاتے ہوئےکہا کہ وہ اچھی خوراک اور تقریباً ۶؍ گھنٹے تک ورزش کرنے کےساتھ ساتھ تقریباً۱۰؍سے ۱۲؍گھنٹے سوتے تھے۔انہوں نے کہا’’کسی بھی خوراک اور ورزش کا اثر بدن پر تب تک ٹھیک سے نہیں ہوتا جب تک نیند پوری نہ کی جائےکیونکہ جب تک جسم کو آرام نہیں دیں گے تب تک بدن میں ضروری تبدیلی نہیں آئے گی اور جسم پر اس کا اثر نہیں ہوگا‘‘۔

عامر نے کہا’’اچھی باڈی بنانے کےلئے زیادہ ورزش کرنے سے زیادہ ضروری اچھی خوراک اور جسم کو آرام دینا ہے۔اگر ورزش کی ضرورت۲۵؍فیصد ہے تو اچھی خوراک کی۵۰؍فیصد اور آرام کی ضرورت ۲۵؍فیصد ہے‘‘۔

عامر نے کہا کہ ان کے جسم میں ۳۸؍فیصد چربی تھی اور وزن کم کرنے کے لئے انہیں اسے ۹؍ فیصد تک لانا تھا۔انہوں نے کہاوزن کم کرنے کےلئے پرانے طریقے کو اپنایا جس میں میں کیلوری(حرارے) شمار کرکے اسی کے مطابق خوراک لیتا تھا اوراپنی خوراک میں سب کچھ لیتا تھا چاہے وہ کاربوہائڈریٹ ہو یا پھر فیٹ۔کئی لوگ وزن کم کرنے کےلئے کاربوہائڈریٹ اور چکنائی کم کردیتے ہیں جوکہ کافی خطرناک ہے۔

Rate this item
(0 votes)

Related items