سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑسے کو کلین چٹ

سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑسے کو کلین چٹ All images are copyrighted to their respective owners.

بدعنوانی اور دائودکے ساتھ مبینہ تعلقات کے معاملے میں کلین چٹ دی گئی ہے

ممبئی :(ایجنسی )پونے میں ہونے والے مہاراشٹر بی جے پی کے دوروزہ اجلاس کے موقع پر آج سابق ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑسے کو بدعنوانی اور دائودکے ساتھ مبینہ تعلقات کے معاملے میں کلین چٹ دی گئی ہے۔اس موقع پر کھڑسے بھی موجودتھے۔

ریاستی وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایکناتھ کھڑسے پر عائد الزامات سچ ثابت نہیں ہوئے ہیں اور نہ کوئی ٹھوس ان کے خلاف ملا ہے۔حالا ںکے انہوںنے اخلاقی طورپر استعفی دے دیا ہے جوکہ بی جے پی کی روایت کا حصہ ہے ۔

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ کھڑسے پر جو الزامات لگائے گئے ہیں ان میں سیاست کارفرما ہے۔

اس تقریب میں مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر بھی موجود تھے۔

اس کلین چٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ ساہتیہ اردواکیڈمی کے کارگزار چیئرمین عبدالرئوف خان نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھڑسے کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جائے ۔انہبوں نے مزید کہا کہ کھڑسے ایک عوامی لیڈر ہیں اور ان کی عوام خصوصی طورپر ضرورت ہے۔اس لیے ایک بلند قد رہنماء کو دوبارہ وزارت میں شامل کیا جائے ۔کیونکہ وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے تو اس معاملے میں انہیں پہل کرنی چاہیے ۔

Rate this item
(0 votes)

Related items