قطر میں دنیا کی سب سے بڑی چابی تیار

  • Monday, 23 May 2016 18:51
  • Published in دلچسپ
قطر میں دنیا کی سب سے بڑی چابی تیار All images are copyrighted to their respective owners.

 کلچرل شو کے دوران نمائش کیلئے پیش کی گئی جو ۷؍ میٹر لمبی اور۳؍میٹر چوڑی ہے

دوحہ : (ایجنسی )دنیا کے کئی ممالک اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لئے مختلف اور انوکھے ریکارڈ بناتے رہتے ہیں تاہم اسی مقصد کیلئے اب قطر نے بھی دنیا کی سب سے بڑی چابی بناڈالی ہے۔

 یہ چابی قطر میں ہونے والے کلچرل شو کے دوران نمائش کیلئے پیش کی گئی جو ۷؍ میٹر لمبی اور۳؍میٹر چوڑی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق چابی بنانے والی کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ عرب خطے میں حالیہ سیاسی خلفشار کے باعث لاکھوں لوگ ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں اس لئے یہ چابی ان دربدر ہونے والے عرب باشندوں کی گھر واپسی کی علامت ہے۔

 واضح رہے اس سے قبل دنیا کی سب سے بڑی چابی کاورلڈ ریکارڈ قبرص کے پاس ہے جواس نے۲۰۰۶ ءمیں قائم کیا تھا۔

Rate this item
(0 votes)
  • Last modified on Sunday, 29 May 2016 21:01
  • font size

Related items