دس سالہ بچے نے انسٹا گرام ہیک کر لیا

دس سالہ بچے نے انسٹا گرام ہیک کر لیا All images are copyrighted to their respective owners.

سکیورٹی نقص کی نشاندہی پر دس ہزار ڈالر بطور انعام دیا گیا

 لندن:(ایجنسی)فن لینڈ کے ایک دس سالہ بچے کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام میں سکیورٹی کے نقص کی نشاندہی کرنے پردس ہزار ڈالر بطور انعام دیے گئے ہیں۔

تکنیکی طور پر یہ بچہ مزید تین سال تک خود اس سائٹ کو استعمال نہیں کر سکتا تاہم اس نے ایسے نقص کا پتا چلایا جس کی مدد سے وہ دوسرے صارفین کے کمنٹس کو ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔

انسٹا گرام کی مالک کمپنی فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نقص کو نشاندہی کے فوراً بعد ٹھیک کر دیا گیا۔جانی نامی اس بچے کو فورا ہی انعامی رقم دی گئی وہ کمپنی کی ’بگ باؤنٹی‘ رقم حاصل کرنے والے کم عمر ترین فرد بن گئے۔

انھوں نے فروری میں اس خامی کا پتا چلانے کے بعد فیس بک کو ای میل کیا تھا۔سکیورٹی انجینئرز نے جانی کے لیے ایک اکاؤنٹ بنایا تاکہ وہ اپنے اس دعوے کو ثابت کریں جو انھوں نے کر دکھایا ۔فن لینڈ کے اخبار سے بات کرتے ہوئے جانی نے کہاکہ وہ اس انعامی رقم سے سائیکل، فٹ بال کا سامان اور اپنے بھائیوں کے لیے کمپوٹرز خریدیں گے۔

فیس بک نے بتایا کہ وہ۲۰۱۱ء سے اب تک نقائص کی نشاندہی پر۴۳؍ لاکھ ڈالر انعامی رقم کے طور پر لوگوں کو دے چکا ہے۔کئی کمپنیاں نوجوانوں کو ایسی نقائص کی نشاندہی پر انعامی رقم کی پیشکش کرتی ہیں تاکہ وہ انھیں بلیک مارکیٹ میں فروخت نہ کریں۔

Rate this item
(0 votes)

Related items