فوقیت

ایک خاتون پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنے گم شدہ شوہر کی رپورٹ درج کرنے کی درخواست کی

ایک خاتون پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنے گم شدہ شوہر کی رپورٹ درج کرنے کی درخواست کی .انسپیکٹر : قد کتنا ہو گا صاحب کا ؟

خاتون ( بےنیازی سے ) : کبھی معلوم نہیں کیا .

انسپیکٹر : دبلے پتلے ہیں یا صحت مند ؟

خاتون : کیا دبلے پتلے لوگ صحت مند نہیں ہوتے ؟

انسپیکٹر : آنكھوں کی رنگت ؟

خاتون : کبھی غورنہیں کیا .

انسپیکٹر : بالوں کا رنگ ؟

خاتون : موسم کی طرح بدلتا رہتا ہے .

انسپیکٹر : آخری بار انہیں کس لباس میں دیکھا تھا ؟

خاتون : شاید سوٹ میں کچھ یاد نہیں .

انسپیکٹر : ان کے ساتھ کوئی اور بھی تھا ؟

خاتون : جی ہاں . . . ! میرا کتا . . . جس کے گلے میں سنہری زنجیر ہے . قد قامت تقریباً 2 فٹ ، کافی صحت مند ہے . نیلی آنکھیں اور برائون کلر کے بال ہیں . الٹے پیر کے انگوٹھے کا ناخن ٹوٹا ہوا ہے . وہ بھونکتا نہیں ہے . ہم ساتھ ہے كھانا کھاتے اور جوگنگ کرتے ہیں . اور ، اور . . . " خاتون نے رونا شروع کر دیا .

انسپیکٹر نے خاتون کو تسلّی دیتے ہوئے کہا . " میرے خیال میں پہلے ہمیں کتے ہو تلاش کرنا چاہیے . "

 

Rate this item
(0 votes)
  • Last modified on Friday, 01 April 2016 19:38
  • font size

Related items