رمضان کو سلام رمضان سے مکالمہ

رمضان کو سلام رمضان سے مکالمہ All images are copyrighted to their respective owners.

دعائے وداع رمضان میں رمضان کو کئی بار سلام کیا گیا ہے؟ کیا ماہ رمضان ایک زندہ وجود ہے جس کے ساتھ اس طرح مکالمہ کیا جاتا ہے؟

قرآن کی رو سے تمام موجودات "حق تعالی" سے آگہی رکھتے ہیں اور اسی کی بندگی کرتے ہیں؛ وہی حقیقت جس سے ـ وجود کے لحاظ سے ـ تمسک کیا جاتا ہے اور فیضِ وجود کمایا جاتا ہے""آسمانوں اور زمین میں کوئی نہیں مگر یہ کہ وہ خدائے رحمن کی بارگاہ میں ایک بندے کی صورت میں آنے والا ہے"۔ (1)اس کے سامنے خضوع کرتے اور اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اپنے اس عمل سے آگاہ ہیں:"کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں وہ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور پرندے صف باندھے ہوئے ہر ایک جانتا ہے اپنی نماز اور تسبیح کو اور اللہ جاننے والا ہے اس کا جو وہ کرتے ہیں"۔ (2)؛خداوند متعال ارشاد فرماتا ہے:"اس کی تسبیح کرتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو لوگ ان میں ہیں اور کوئی چیز نہیں مگر یہ کہ وہ اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتی ہے لیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں"۔ (3)بہت سی آیات کریمہ میں خالق کائنات کے سامنے موجودات کی تسبیح و سجدہ ثابت کرتی ہیں۔ اس لحاظ سے وہ حق تعالی کے ساتھ خصوصی رابطہ رکھتے ہیں لہذا انسانوں کے وہی اعمال اور افعال جو اس رابطے کے ساتھ متصادم ہیں، تکوینی اور ذاتی طور پر ان میں منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور انسانوں پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مواہب اور عطایا سے محروم کردیتے ہیں:"خرابی نمایاں ہو گئی ہے خشکی اور تری میں ان کاموں سے جو لوگوں کے ہاتھوں نے کیے تاکہ وہ چکھائے انہیں کچھ ان کے اعمال کا مزہ شاید کہ وہ پلٹیں"۔ (4)؛"زمانہ اور وقت" بھی اسی عالم کے موجودات میں سے ہے جو ایک قسم کا شعور و حیات رکھتا ہے اور خاص قسم کے انسان ـ جن کی چوٹی پر ائمہ (ع) ہیں ـ صحیفۂ سجادیہ میں ماہ رمضان کو پرمعنی انداز سے سلام کرتے ہیں اور اس سے وداع کرتے ہیں۔سورہ زلزال میں ارشاد ہوا ہے:"اس دن وہ (زمین) اپنے اوپر کی تمام خبروں کو بیان کرے گی * اس لیے کہ تمہارے پروردگار نے اس کو اس بات کے بارے میں وحی کی ہے"۔ (5) "اور یہ ایک خاص قسم کے شعور کی طرف اشارہ ہے جو اللہ نے زمین کو عطا فرمایا ہے اور وہ اسی شعور کے مطابق قیامت کے دن انسان کے اعمال پر گواہی دے گی۔حوالے جات:1۔ سورہ مریم (19)، آیت 93۔2۔ سورہ نور (24)، آیت 41۔3۔ سورہ اسراء (17)، آیت 44۔4۔ سورہ روم (30)، آیت 41۔5۔ سورہ زلزال (99) آیات 4 و 5۔ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

Rate this item
(0 votes)

Related items

  • مقدس مہینے میں ناپاک عمل

     دہشت گردانہ حملوں میں ۱۶۷۱؍معصوم جانیں لی گئیں

  • دبئی، رمضان میں شراب پر خاص رعایت

     ۲۰۱۴ءمیں متحدہ عرب امارات میں ۶؍کروڑ ۷۲؍لاکھ لیٹر بیئر اور ۲؍کروڑ لیٹر سپرٹ فروخت ہوئی

  • ماہ رمضان اور اس کی خصوصیات

    برکتوں سے مالا مال مہینہ ، رحمتوں، بخششوں اور آگ سے رہائی کا مہینہ ہمارے رو برو ہے۔ لفظ ”‌رمضان “کا اصلی منبع (ریشہ)

  • امام سجاد (ع) اور فراق رمضان کا شکوہ

    روایت ہے کہ امام سجاد (ع) ماہ رمضان کی آخری شب ماہ رمضان سے دوری اور جدائی کا شکوہ کیا کرتے تھے لگتا تھا کہ ایک ماں اپنا فرزند دلبند

  • ماہ رمضان، بہار قرآن!

    آیات اور روایات سے استفادہ کرکے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ: روزہ اگرچہ ایک اہم عبادت ہے اور ثواب کثیر کا موجب ہے؛ لیکن یہ خود تقوٰی کے

  • روزہ، روح لطیف اور عزم صمیم

    روزے دنیا کے آسمانی ادیان میں ہی نہیں، مشرقی فلسفی ادیان میں بھی پائے جاتے ہیں اور جدید سائنس تو اب روزوں کو بعض بیماریوں کے نسخے

  • ماہ رمضان میں اور نزول قرآن

    5۔ بعض دیگر شیعہ علماء (منجملہ ملامحسن فیض کاشانی (6) اور ابوعبداللہ زنجانی (7)) نے کہا ہے: "نزول قرآن سے مراد، اس کے الفاظ کا نزول

  • کیا پورا قرآن ماہ رمضان میں نازل ہوا

    ارشاد ربانی ہے کہ {ماہ رمضان جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے} (1) اور سوال یہ ہے کہ کیا پورا قرآن ماہ رمضان میں نازل ہوا ہے؟ نزول قرآن کی کیفیت کے

  • ماہ رمضان میں نیکیاں کمائیں

    ماہ مبارک رمضان آ پہنچا ہے ۔خدا نے ہمیں دوبارہ روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔سورہ بقرہ کی آیت ایک سو ستاسی میں روزے کے واجب

  • قرآن اور ماہ رمضان کی فضیلت

    جب انسان روزہ کی حالت میں ہوتا ہے تب وہ اس بھوک کو محسوس کرتا ہے جس کا سامنا ایک مفلس انسان ہر روز کرتا ہے ۔ اس لئے روزے کی حالت