چا کلیٹ آئس کریم

  • Friday, 16 May 2014 16:15
  • Published in مشروب
  • Read 862 times
چا کلیٹ آئس کریم All images are copyrighted to their respective owners.

اجزا :دُودھ ڈیڑھ سیر ۔ کریم تازہ چار اونس چینی آدھ پاؤ۔ چاکلیٹ پاؤڈر (جسکے ایک ڈبے میں چار پکیٹ ہوتے ہیں)۔دو پکیٹ۔یہ پاؤڈر با لکل کسٹرڈ کی طرح ہی ہوتا ہے

اوراُسی طرح بنا یا جاتا ہے۔ دُودھ کو پکا کر خشک کر کے ایک سیر کرلیں۔اب ٹھنڈے دُودھ میں دو پیکٹ کھول کر ڈالیں اور خُوب حل کر لیں۔ پھر پکتے ہوئے دُودھ میں چینی ڈالیں اور بعد میں چاکلیٹ پاوڈر جو کہ تیار شدہ ہو ڈال کر خُوب چمچہ چلایئں اب نیچے اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں جب نیم گرم رہ جائے تو اس میں کریم یا مکھن ملا دیں اور انڈا پھینٹنے والی مشین سے خُوب پھینٹیں۔ پھر تھوڑا اور ٹھنڈا کر ے یہ مرکب آئس کریم مشین میں ڈالکر جما لیں یا پھر ریفریجیٹر میں۔

Rate this item
(0 votes)
  • Last modified on Tuesday, 27 May 2014 21:27
  • font size