آم کی آئس کریم

  • Friday, 16 May 2014 15:53
  • Published in مشروب
  • Read 957 times
آم کی آئس کریم All images are copyrighted to their respective owners.

اجزا:دُودھ دو سیر ۔کسٹرڈپاؤڈرچار بڑے چمچے۔چینی تین چھٹانک یا حسبِ ذائقہ۔آم اچھے بڑھیا کاٹنے والے آدھ سیر ۔مکھن تین اونس یا کریم تازہ چار اونس۔ بالایئ آدھ

پاؤ۔دُودھ پکنے کے لئے رکھ دیں اور اسے پکا پکا کر ڈیڑھ سیر کرلیں  ۔اب اسمیں چینی ملا دیں کسٹرڈ پاؤڈر ٹھنڈے دودھ میں گھول کر اُس میں ملا دیں ۔ کسٹرڈ پاؤڈر ڈالتے وقت چمچہ برابر چلاتے جایئں۔تا کہ گٹھلی نہ بنے۔ اب اس میں مکھن ڈالدیں اور خُوب خُوب چمچہ چلا کر حل کریں۔ اور نیچے اُتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔آم کا ٹیں اور گودے کے باریک باریک ٹکڑے کرلیں ۔چھلکا اور گٹھلی الگ کریں اب اس گودے کو خوب انڈا پھینٹنے والی مشین سے پھینٹ لیں اور کسٹرد ٹھنڈا ہونے پر اسمیں ملادیں اب اسمیں آدھا پاؤ بالایئ بھی ملادیں۔ پھر اس مرکب کو خوب پھینٹیں اور آئس کریم مشین جو کہ برف ڈال کر تیار کر لی گئ ہو ڈال کر جما لیں۔آئس کریم ریفریجیٹر میں رکھ کربھی تیار ہو جاتی ہے آئس کریم کا مرکب تیار کرنے کے بعد سانچے میں ڈالیں اور آئس بکس میں رکھ دیں۔ جب ایک دو گھنٹے گذر جایئں تو اُسے نکال کر انڈے پھینٹنے والی مشین سے خوب پھینٹیں اور پھر سے رکھ دیں۔

Rate this item
(0 votes)
  • Last modified on Tuesday, 27 May 2014 21:28
  • font size